حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،ممتاز مذہبی اسکالر و شیعہ علماء کونسل پاکستان شعبہ آسٹریلیا کے رہنما علامہ اشفاق وحیدی نے عید نوروز کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں گفتگو کرتے ہوئا کہا: عالم اسلام کو اس امید کے ساتھ مبارک باد پیش کرتے ہیں کہ مظلوم کی داد رسی کا جلد سورج طلوع ہونے کو ہے ۔
علامہ اشفاق وحیدی نے سعودی عرب کی طرف سے ایرانی صدر کو دورہ کی دعوت دینا خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا: اس سے خطے میں امن و امان کو مزید وسعت ملے گی اور اسلام دشمن قوتوں کے حوصلے پست ہوں گے۔
انہوں نے مزید کہا: اسلامی ممالک مل کر بدامنی اور دہشتگردی کے خلاف آواز بلند کریں۔ انسانی حقوق کی تنظیمیں اور عالمی ادارے یمن، کشمیر، بحرین، فلسطین، افغانستان اور عراق میں انسانی قتلِ عام پر اپنا اپنا کردار ادا کریں تاکہ قتل و غارت کا خاتمہ ہو سکے۔
آپ کا تبصرہ